مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 65 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 65

99 65 حملہ آور بکٹیریا اور پودوں کی ایک دوسرے کے خلاف جنگی چالیں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز نے عملی تجربات سے معلوم کیا ہے کہ پودے اپنے دشمن بکٹیریا کے حملہ کو ناکام بنانے کے لئے دلچسپ جنگی چالیں چلتے ہیں۔پودے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خوب پہچانتے ہیں۔دشمن بکٹیریا کا طریق یہ ہے کہ حملہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔سپاہی جمع ہوتے رہتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے سے مسلسل رابطہ رکھتے ہیں۔جب وہ اتنی طاقت جمع کر لیتے ہیں کہ سمجھتے ہیں کہ اب حملہ کامیاب ہوسکتا ہے تو ایک کیمیکل کی صورت میں سگنل چھوڑتے ہیں جن سے ان کا جارحیت والا جین (Gene) فعال ہوتا ہے اور وہ اکٹھے ہو کر پودے کی جڑوں پر حملہ کر دیتے ہیں۔لیکن مقابل پر پودے بھی بڑے ہوشیار ہوتے ہیں۔ان کو دشمن کی نگرانی (Surveillance) اور دشمن کے سگنل کے بالمقابل اسی قسم کا سگنل جاری کرنے اور دشمن کا مقابلہ کرنے اور اسے فنا کرنے کا نظام عطا ہوا ہے۔چنانچہ جب پودے دیکھتے ہیں کہ دشمن حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تو جوسگنل ایک کیمیکل پیدا کر کے وہ دیتے ہیں اسی قسم کا سگنل پودا چھوڑ کر دشمن کے سگنل کو خلط ملط (Confuse) کر دیتا ہے اور دشمن سمجھتا ہے کہ اس کے پاس کامیاب حملہ کے لئے درکار طاقت جمع ہوگئی ہے اور وہ خام