مکتوب آسٹریلیا — Page 59
59 59 گھوڑے سننے اور اطاعت کرنے کی صفت کی وجہ سے تین سو تک الفاظ یا درکھ سکتے ہیں ڈیون انگلینڈ میں گھوڑوں کی نفسیات کا ایک ادارہ قائم ہے جس کے سر براہ۔Dr Marthe Kiley Worthington ہیں۔انہوں نے پانچ سالہ تحقیق و تجربہ کے بعد بتایا ہے کہ گھوڑے اتنی استعداد رکھتے ہیں کہ تین سو تک الفاظ یادرکھ سکتے ہیں۔ان الفاظ میں نام، کام اور تعریفی الفاظ شامل ہیں۔سکھانے کے بعد گھوڑوں کا امتحان بھی لیا جاتا ہے۔ڈاکٹر صاحب گھوڑوں کی تعلیم و تربیت ( ٹریننگ ) ان کی پیدائش سے ہی شروع کر دیتے ہیں۔ان کو فیملی گروپس میں رکھا جاتا ہے اور ہر گھوڑے کا علیحدہ معلم (Trainer) ہوتا ہے۔سکھانے کا طریق یہ ہے کہ گھوڑے کے سامنے ایک چیز لا کر بار بار اس کا نام دہرایا جاتا ہے۔جب گھوڑ ا کئی اشیاء کے نام سیکھ جاتا ہے تو محض نام ادا کرنے سے وہ چیز کو مجھ لیتا ہے۔ایسے ہی گھوڑے کے سامنے بعض الفاظ بول کروہ حرکات کرائی جاتی ہیں مثلاً تیز چلو، دلکی چال چلو، آہستہ چلو وغیرہ۔بعد میں یہ الفاظ سن کر گھوڑا وہ حرکات کرنا شروع کر دیتا ہے۔اسی طرح گھوڑے سرخ، نیلے اور پیلے رنگوں کا انتخاب کر سکتے ہیں گھوڑے اپنے معلم کے احکام کو سنتے اور ان کی اطاعت کرتے ہیں اور یوں تین سو الفاظ تک سمجھنے اور یاد رکھنے کی استعداد حاصل کر لیتے ہیں۔(ماخوذ از ٹیلیگراف لندن بحوالہ سڈنی ہیرلڈ۔۲۸ / جولائی ۱۹۹۸ء)