مکتوب آسٹریلیا — Page 40
40 ' تب اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کو کریدتا تھا کہ اسے دکھائے کہ کس طرح اپنے بھائی کی لاش کو چھپائے۔کہنے لگا مجھ پر افسوس مجھ سے اتنا نہ ہوسکا کہ اس کوے کی مانند ہوتا اور اپنے بھائی کی لاش کو چھپاتا۔تب وہ پچھتانے والوں میں سے ہوا۔“ (المائدہ:۳۲) یاوہ اپنے مناسب حال ہتھیاروں کے استعمال کے کوے کے بارہ میں مشہور ہے کہ وہ اپنی جنس کی لاش کو کھلا نہیں رہنے دیتا اور ایک دوسرے سے اتنی ہمدردی رکھتا ہے جس کی نظیر دوسرے جانوروں میں نہیں ملتی۔کوئی کھانے کے چیز دیکھے تو بجائے خود غرضی اور لالچ میں مبتلا ہونے کے آوازیں دے دے کر اپنے سارے بھائیوں کو اکٹھا کر لیتا ہے۔اس میں بھی انسانوں کے لئے عمدہ سبق ہے۔کوؤں کی ہوشیاری کے متعلق ایک کہانی یاد آئی کہ ایک قریب المرگ بوڑھا کوا اپنے بچوں کو جمع کر کے نصیحت کر رہا تھا کہ دیکھو جب تم کسی انسان کو جھکتے دیکھو تو سمجھ جایا کرو کہ وہ تمہیں مارنے کے لئے روڑا لینے کے لئے جھکا ہے اور تم اڑ جایا کرو۔یہ سن کر ایک نوجوان کوے نے کہا کہ بابا اگر اس کے ہاتھ میں پہلے ہی روڑا پکڑا ہو تو کیا کریں۔بابے نے کہا کہ بس بس تم مجھ سے زیادہ ہوشیار ہو تمہیں کوئی ڈر نہیں۔(الفضل انٹر نیشنل 4۔10۔96)