مکتوب آسٹریلیا — Page 432
432 اس کو انجیل بخشی۔اور جو اس کے متبع ہوئے ہم نے ان کے دل میں رافت اور رحمت پیدا کی اور انہوں نے کنوارا رہنے کا طریق اختیار کیا جیسے اور انہوں نے خود اختیار کیا تھا۔ہم نے یہ حکم ان پر فرض نہیں کیا تھا اور ( گو ) انہوں نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ طریق اختیار کیا تھا مگر اس کا پورا لحاظ نہ رکھا۔پس ان میں سے جو مومن تھے ان کو ہم نے مناسب حال اجر بخشا اور ان میں بہت سے فاسق تھے۔“ (الحدید: ۸۲) (الفضل انٹر نیشنل 11۔2۔2005)