مکتوب آسٹریلیا — Page 36
36 مشتری کی سطح اور فضا کا احوال مشتری جسے انگریزی میں Jupiter کہتے ہیں ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا کرہ ہے تو ہم پرست لوگ ہر بڑی چیز کو خدا سمجھ بیٹھتے ہیں۔یہی حال کسی زمانہ میں رومیوں کا تھا۔چنانچہ رومی لوگ مشتری کو دیوتاؤں کا دیوتا ( god of gods) یا دیوتاؤں کا بادشاہ (King of gods) کہا کرتے تھے۔اب اس کے بارہ میں کچھ خبریں ملی ہیں جو گلیلیو خلائی جہاز نے وہاں سے روانہ کی ہیں۔سائنس دان کو تجسس تھا کہ پتہ کریں مشتری کی فضا کیسی ہے اور اس کی سطح پر پانی ہے یا نہیں چنانچہ دو سال قبل گلیلیو نے موسم کا حال معلوم کرنے والے جو آلات مشتری پر اتارے تھے انہوں نے جو تصویر میں بھیجیں ان سے سائنس دانوں نے اندازہ لگایا کہ مشتری کے اردگرد چکر لگا رہا ہے اور مسلسل تصویریں بھیج رہا ہے۔چنانچہ ماہرین کے مطابق یہ تصویریں اخباروں میں چھپی ہیں ) ان میں سخت گرم پانی کے بادل صاف نظر آتے ہیں۔یہ بادل متعدد تہوں کی شکل میں ہیں۔ہر تہہ کی موٹائی مختلف ہے۔بادلوں کا رنگ سرخ ہے جیسے دور کہیں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہوں۔کیلی فورنیا کی Jet Propulsion Laboratory کے سائنس دان کہتے ہیں کہ دو سال قبل پانی نظر نہ آنے کی وجہ ی تھی کہ ہمار انها موسمی سٹیشن (Whether Station) مشتری کے ایسے مقام پر گرا تھا جہاں اس وقت موسم خلاف معمول صاف اور خشک تھا۔