مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 378 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 378

378 کرسمس کا آغاز کب اور کیسے ہوا ؟ پروفیسر اوون چیڈوک (Owen Chadwick) جو کیمبرج یونیورسٹی میں ماڈرن ہسٹری کے استادرہ چکے ہیں اپنی کتاب (A History of Christianity) میں لکھتے ہیں کہ جب ۳۳۶ عیسوی میں پہلی بار کرسمس منایا گیا تھا تو اس تہوار کے تین پہلو تھے ایک تو موسم سرما کی اداسی سے چھٹکارا پانے کی خوشی۔دوسرے رومیوں کی سورج اور اس کی دھوپ سے روایتی عقیدت کا اظہار اور تیسرے فلسطین کے شہر بیت اللحم (Bethlhem) کے ایک طویلے میں جو بچہ پیدا ہوا تھا اس کی یاد منانے کے لئے۔جہاں تک اس کی پیدائش کی یاد کا تعلق ہے گو عیسائی اسے آج بھی اسی طرح مناتے ہیں لیکن دوسری دو باتیں (جشن منانا اور سنٹا کلاز کی بے اصل داستان کے تجارتی پہلو ) اس پر بڑی طاقت سے حاوی ہو چکی ہیں۔اس ذکر کے بعد سڈنی کا ایک موقر اخبار اپنے اداریہ میں رقم طراز ہے۔یہ کوئی نئی بات نہیں۔یہ درست ہے کہ انجیل میں یسوع (Jesus) کی پیدائش کا کوئی ذکر اس کے سوا نہیں ملتا کہ لوقا میں ہے کہ ”جب Cyrenius سیریا کا گورنر تھا“ یا مستی میں ہے کہ ” یہ واقعہ ہیروڈ کی موت ( قبل مسیح) سے پہلے کا ہے۔اولین عیسائی یسوع کی پیدائش کے واقعہ کو ایک اہم مذہبی تقریب کے طور پر دیکھتے معلوم