مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 30 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 30

30 قرب وفات کے لمحات چین میں ۱۹۷۶ میں Tangshan کے قیام پر ایک سخت زلزلہ آیا جس میں ۲۴۲۰۰۰ انسان لقمہ اجل بن گئے تھے۔اور ہزاروں ہی شدید زخمی ہوئے تھے۔ایسے زخمی بھی تھے جو گویا عالم نزع تک پہنچے تھے لیکن بعد میں بچ گئے۔چینی ماہرین نفسیات اور ڈاکٹروں نے ان کے ایسے وقت کے حالات واحساسات کو بنظر عمیق دیکھا اور ان کو ایک تحقیقاتی رپورٹ کی شکل میں پیش کیا۔انہوں نے چالیس قسم کے مختلف تجربات ریکارڈ کئے ہیں جس کو وہ مریضوں کے نفسیاتی علاج کی غرض سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ان کے تجربات بتاتے ہیں کہ آخری وقت میں اکثر انسان کی آنکھوں میں ایک چمک آجاتی ہے جس طرح شمع بجھ جانے سے پہلے اچانک بھڑک اٹھتی ہے ایسے وقت میں انسانی سوچ اور خیالات واضح ہو جاتے ہیں طبیعت میں سکون اور جذبات میں ٹھہراؤ آجاتا ہے۔بہتوں کی کیفیت ایسے تھی جیسے خواب دیکھ رہے ہوں۔موت کو سامنے پا کر لوگوں نے مختلف رد عمل کو ظاہر کیا جس کا تعلیم پیشہ اور ازدواجی حیثیت وغیرہ سے بھی تعلق نظر آیا۔یہ بھی دیکھا گیا کہ جو لوگ ایسے وقت میں پرسکون ، رسکون ، مطمئن اور بے خوف ہوتے ہیں ان پر موت ذرا آہستہ آتی ہے لیکن جو لوگ نفسیاتی دباؤ (Stress) کا شکار ہوتے ہیں وہ اچانک موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اس لئے انہوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے وقت میں مریض کوحتی الوسع پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔( سڈنی ہیرلڈ یکم اگست ۹۶ء)