مکتوب آسٹریلیا — Page 29
29 29 سگریٹ نوش اور ان کے قریب بیٹھنے والے کئی قسم کے کینسر کا شکار بن سکتے ہیں ہلے خیال تھا کہ خود سگریٹ پینے یا سگریٹ پینے والوں کے قریب اٹھنے بیٹھنے والوں کو صرف پھیپھڑوں کا کینسر ہو سکتا ہے لیکن اب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ایک شعبہ کے سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ سگریٹ کا دھواں جسم کے اندر جانے سے صرف پھیپھڑے ہی نہیں بلکہ جگر ، معدہ ، گردے اور لیکومیا کے کینسر ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔سگریٹ نوشوں کے پاس بیٹھنے والوں ( سیکنڈ ہینڈ سگریٹ نوشوں ) کو کینسر ہونے کا خطرہ ہیں تا تمہیں فیصد بڑھ جاتا ہے۔دوسروں کے اندر سے خارج کردہ دھواں Carcinogenic ہوتا ہے یعنی اس میں کینسر پیدا کرنے والا مادہ پایا جاتا ہے۔سگریٹ پینے کی وجہ سے دنیا بھر میں تمہیں لاکھ اور ا کیلئے آسٹریلیا میں ۰۰۰، ۱۹ لوگ ہر سال بوجہ کینسر جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔سگریٹ نوش (Active Smokers) اور دوسروں کا اگلا ہوا دھواں نگلنے والے (Passive Smokers) جو اس بلا سے ۲۰۰۰ ء میں آسٹریلیا میں موت کا شکار ہوئے ان میں ۴۴۴ معدہ کے کینسر سے ، ۱۹۹ جگر کے کینسر سے ، ۸۸ رحم کے کینسر سے ۲۸۹ گردوں کے کینسر سے، ۴۶۵ لیکومیا (خون کے سفید ذرات کی زیادتی ) اور تقریباً سترہ ہزار پھیپھڑوں کے کینسر سے جاں بحق ہوئے۔( الفضل انٹر نیشنل 5۔7۔2002)