مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 345 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 345

345 کے بیٹے کے طور پر دنیا سے منوانے سے بڑا دھو کہ اور کیا ہوسکتا ہے اور اسی قوم کے فلسفیوں نے اپنے فلسفہ کے زور پر دنیا کو خدا اور مذہب سے دور کر کے دہریت کے گڑھے میں گرا کر بہت بڑے دجل کا ارتکاب کیا ہے۔چنانچہ دجال کی حقیقت کے بارہ میں حضرت مسیح موعودؓ فرماتے ہیں: ” دراصل یہی لوگ دجال ہیں جن کو پادری یا یورپین فلاسفر کہا وو جاتا ہے یہ پادری اور یورپین فلاسفر دجال معہود کے دو جبڑے ہیں جن سے وہ ایک اثر دہا کی طرح لوگوں کے ایمانوں کو کھا جاتا ہے اول تو احمق اور نادان لوگ پادریوں کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اور اگر کوئی شخص ان کے ذلیل اور جھوٹے خیالات سے کراہت کر کے ان کے پنجے سے بچارہتا ہے تو وہ یورپین فلاسفروں کے پنجے میں ضرور آجاتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کے عوام کو پادریوں کے دجل کا زیادہ خطرہ ہے اور خواص کو فلاسفروں کے دجل کا زیادہ خطرہ ہے۔“ (کتاب البریه حاشیه صفحه ۲۵۲) یا جوج ماجوج قوم کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” خدا نے مجھے سمجھایا ہے یا جوج ماجوج وہ قوم ہے جو تمام قوموں سے زیادہ دنیا میں آگ سے کام لینے میں استاد بلکہ اس کام کی موجد ہیں اور ان ناموں میں یہ اشارہ ہے کہ ان کے جہاز۔ان کی ریلیں۔ان کی کلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی اور ان کی لڑائیاں آگ کے ساتھ ہوں گی اور وہ آگ سے خدمت لینے کے فن میں تمام دنیا کی قوموں سے فائق ہوں گی اور اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے۔سو مقرر ہو چکا تھا کہ مسیح موعود یا جوج ماجوج کے وقت ظاہر ہوگا۔“ ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۲۴ - ۴۲۵) پس دجال اور یا جوج ماجوج دو مختلف حیثیتوں سے ایک ہی قوم کے نام ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب,Revelation, Retionality