مکتوب آسٹریلیا — Page 344
344 دجال کا گدھا اگر کسی اجنبی شخص کی آمد کا انتظار ہو جس کو پہلے کبھی دیکھا نہ گیا ہولیکن اپنے کسی عجیب و غریب صفات والی سواری پر سوار ہو کر آنا ہو جس کا ہمیں پہلے سے علم دے دیا گیا ہو تو سواری کو دیکھ کر ہم اس کے مالک کو پہچان سکتے ہیں۔بالکل ایسا ہی واقعہ دجال کے ساتھ پیش آنے والا تھا۔مسلمانوں کو صدیوں سے امام مہدی ومسیح کی آمد کا انتظار تھا اور اس کی آمد سے پہلے دجال اور یا جوج ماجوج کا ظہور مقدر تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دجال کے گدھے یعنی اس کی سواری کی علامات خدا سے علم پا کر تفصیل سے بیان فرما دی تھیں۔اس میں بہت بڑی حکمت پوشیدہ تھی کہ مسلمان جب ان علامتوں سے دجال کے گدھے کو پہچان لیں گے تو اس کے موجد وسوار کو پہچان کر دجالی فتنہ سے ہوشیار ہو جائیں گے اور سمجھ جائیں گے کہ اب اس کے روحانی مقابلہ کے لئے مسیح و مہدی بھی آنے والے ہیں۔کیونکہ وہی وقت وقت مسیحا کا ہونا مقدر تھا۔پس یہ کوئی معمولی بات نہیں۔دجال کا گدھا مع اپنی تمام علامتیں دجال اور یا جوج ماجوج کی بتائی تھیں وہ بھی کب کی پوری ہو چکی ہیں لیکن لوگ ظاہر کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور ان میں مستور پیغام پر غور نہیں کرتے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رویا و کشوف تعبیر طلب ہوتے ہیں اور ان کے اصل معنے اپنے وقت پر کھلتے ہیں۔دجال کے معنے ہیں بہت بڑا دجل (دھو کہ ) دینے والا۔خدا کے ایک عاجز بندے کو خدا