مکتوب آسٹریلیا — Page 28
28 جب کمیونزم کا نظام گرنے کو آیا تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چوتھے جانشین تین سیدنا حضرت مرزا طاہر احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو کشفاً بتایا کہ Friday the" 10th یعنی کوئی بہت اہم واقعہ دس تاریخ کو جمعہ کے روز ظہور میں آئے گا۔چنانچہ جس روز برلن کی دیوار گری اور یورپ میں کمیونزم کا حصار ٹوٹا اس روز انگریزی مہینے کی بھی دس تاریخ تھی اور قمری مہینے کی بھی دس تاریخ تھی اور دن بھی جمعہ کا تھا اور وقت بھی رات دس بجے کا تھا۔یہ نہایت اہم واقعہ بغیر امریکہ اور برطانیہ کے کسی حملہ کے ہوا اور خدائی تقدیر بعض روحانی ذرائع یعنی برگزیدہ بندوں کی دعاؤں کے نتیجہ میں ظہور پذیر ہوئی۔یہ دنیا بہر حال عالم اسباب ہے اس لئے ان دعاؤں نے ایسے اندرونی اور بیرونی حالات پیدا کئے کہ کمیونزم کے بت پر کاری ضرب لگی البتہ اس کے مکمل خاتمہ کے لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے الفاظ میں یہ ضروری ہے کہ امریکہ اور مغرب کے لوگ خدا کی آواز پر کان دھریں اور اپنے اندر ایک روحانی انقلاب پیدا کرنے کی کوشش کریں، پس ایک خدا کی تقدیر وہ تھی جب روسی قوم نے جس کے سر پر اس وقت کمیونزم کا بھوت سوار تھا اپنے بادشاہ اور اس کے خاندان کو سخت حالت زار میں مبتلا کر کے تہ تیغ کر دیا اور دوسری تقدیر یہ ہے کہ ۸۰ سال بعد وہی قوم اس نظام سے بیزار ہو کر سجدہ سہو بجا لاتی ہوئی بادشاہ کی بچی کچھی ہڈیاں اکٹھی کر کے شاہی اعزاز کے ساتھ دفن کر رہی ہے۔یہ بالفعل اس نظام کی تباہی کا اعلان ہے جس کی خبر خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کے خلفاء کو قبل از وقت دے دی تھی۔فالحمد للہ علی ذالک۔(الفضل انٹر نیشنل 21۔8۔98)