مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 22 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 22

22 نشانہ بنے جبکہ اس کے مقابل پر ایک لاکھ بیس ہزار جرائم کا نشانہ کالے بنے۔گورے کالوں سے تعداد میں سات گنا ہیں لیکن کالے جن سے جرائم سرزد ہوئے وہ گوروں سے ساڑھے سات گنا زیادہ ہے۔اس لحاظ سے فی کس (Per capita) جرائم کے مرتکب کالے گوروں کی نسبت پچاس گنا زیادہ ہیں ایک اور ادارہ کی رپورٹ کے مطابق جتنے گورے کالوں کو قتل کرتے ہیں کالے ان سے ۱۸ گنا زیادہ قتل کرتے ہیں۔۱۹۶۴ء سے ۱۹۹۴ ء تک کالوں گوروں کے باہمی جھگڑوں میں ۰۰۰، ۴۵ آدمی قتل ہوئے جب کہ ویت نام کی جنگ میں ۵۸،۰۰۰ امریکی مارے گئے تھے اور جنگ کوریا میں ۳۴۰۰۰۰ مارے گئے تھے۔ویسے کالوں کا یہ کہنا ہے کہ جرائم کی اصل وجہ نسلی منافرت نہیں یا کالوں کا جذ بہ انتقام نہیں بلکہ اصل وجہ اقتصادی ہے۔گوروں کے پاس دولت ہے اور کالوں کے پاس غربت اور یہ اقتصادی ناہمواری جرائم کو جنم دے رہی ہے۔بہر حال تجزیہ نگار جو بھی وجوہات تلاش کریں دنیا کے وہ ممالک جو اندھا دھند امریکہ کی تقلید میں فخر محسوس کرتے ہیں ان کو امریکی سرزمین پر بر پا ہونے والی Dirty War سے ضرور سبق حاصل کرنا چاہئے۔(الفضل انٹر نیشنل)