مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 21 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 21

21 امریکہ کی سرزمین پر ہونے والے جرائم نسلی جنگ کا رنگ اختیار کر چکے ہیں مسٹر پال شی من (Mr۔Paul Sheenan) امریکہ کے جرائم کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ امریکہ نے جو سب سے لمبی جنگ لڑی ہے اسے گندی جنگ‘یاDirty War کا نام دیا جاسکتا ہے۔یہ وہ جنگ ہے جو خود امریکی سرزمین پر گزشتہ تمہیں سال سے لڑی جارہی ہے اور ۲۵ ملین افراد کو اپنا نشانہ بنا چکی ہے۔اس جنگ میں تقریباً اتنی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جتنی ساری ویت نام کی جنگ میں۔اس گھمبیر صورت حال کے باوجود امریکی میڈیا اس کا ذکر کر نا پسند نہیں کرتا۔یہ جنگ کا لوں گوروں کی ہے اور کالے گوروں سے نئی اور پرانی زیادتیوں کا انتقام لے رہے ہیں۔امریکہ میں گزشتہ بیس سال میں پر تشدد جرائم آبادی بڑھنے کی رفتار سے چار گنا زیادہ بڑھے ہیں۔۱۸ سال سے کم عمر کے کالے نوجوان گزشتہ نسلوں سے زیادہ پر تشدد ہیں اور اپنی عمر کے گوروں کے مقابلہ میں بارہ گنا زیادہ امکان ہے کہ وہ قتل کے جرائم میں ماخوذ ہونگے۔امریکہ کے محکمہ انصاف کے آخری سروے کے مطابق امریکہ میں ہر سال ۶۶ لاکھ قتل، زنا، ڈاکہ وغیرہ تشدد کے جرائم ہوتے ہیں جن میں سے بیس فیصد یا تیرہ لاکھ واقعات کا تعلق کالے گوروں کے باہمی جھگڑوں سے ہوتا ہے۔۹۰ فیصد تختہ مشق بننے والے گورے امریکی ہوتے ہیں۔صرف ایک سال ۱۹۹۲ء میں لا کھ گورے