مکتوب آسٹریلیا — Page 19
19 نے جراثیم میں قائم رہنے کی بعض مخفی صلاحیتیں بھی ودیعت کی ہوتی ہیں۔یعنی یہ کہ مخالف حالات میں وہ اپنے آپ کو پروٹین کی موٹی تہوں کے نیچے چھپا لیتے ہیں اور اپنا Matabolism بند کر دیتے ہیں۔یعنی جسم کے اندر جو کیمیاوی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں جن سے زندگی قائم رہتی ہے وہ عمل معطل کر دیتے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک طرح سے نباتاتی تخمک (spores) بن جاتے ہیں اور اس طرح خشکی، گرمی، سردی وغیرہ کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں اور اس خوابیدہ (Dormant) حالت میں ایک لمبا عرصہ اپنی زندگی کا بیج برقرار رکھ سکتے ہیں۔سائنس دان پہلے بھی اس طرح کی Spores کو تری بہم پہنچا کر یعنی Rehydrate کر کے اور Culture کر کے صدیوں سے خوابیدہ جراثیم کو از سرنو زندہ کر چکے ہیں۔لیکن یہ بات کہ خوابیدہ رہنے کا عرصہ کروڑوں سالوں پر بھی محیط ہو سکتا ہے اس کا انہیں پہلے علم نہ تھا بلکہ اب بھی اکثروں کا اس میں شبہ ہے لیکن کیلی فورنیا پالی ٹیکنیک سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رال کانو Dr۔Raul) Cano کا تجربہ بتاتا ہے کہ ایسا ممکن ہے اور انہوں نے چٹان میں سے عنبر کے ٹکڑے نکال کر اس میں سے منجمد شہد کی مکھی حاصل کر کے اور اس کے پیٹ میں سے خوابیدہ جراثیم نکال کر انہیں پانی ، غذا مناسب ماحول کی مدد سے از سر نو زندہ کر دیا ہے اور زندگی جو بیچ کی صورت میں اپنی خواب گاہ میں سوئی پڑی تھی وہ حیات نو پا گئی ہے۔چونکہ اتنے پرانے جراثیم جو کروڑوں سال کے ارتقائی دور سے پہلے کے ہیں دنیا کی صحت کے لئے خطرہ بھی پیدا کر سکتے ہیں لہذا انہیں بڑی حفاظت سے لیبارٹری میں بند رکھا ہوا ہے۔اب ان نشاۃ ثانیہ پانے والے جراثیم سے نئی جراثیم کش (Antibiotic) ادویہ تیار کی جائیں گی۔ڈاکٹر کا نو کا اس سلسلہ میں ایک دوائیں تیار کرنے والی کمپنی سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔نئی ادویہ کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ پرانی اینٹی بائیوٹک ادویہ بوجہ کثرت استعمال تدریجاً غیر مؤثر ہو رہی ہیں کیونکہ جراثیم نے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کر کے ان ادویہ کے دفاع کے لئے اپنے آپ کو تیار کر لیا ہے۔ڈاکٹروں اور مریضوں کے لئے یہ امر تشویش پیدا کر رہا ہے۔مومن کو اللہ تعالیٰ کے کاموں پر غور وفکر کرنے کا حکم ہے کہ یہ علم ومعرفت میں ترقی کا ذریعہ ہے۔قرآن نے برزخ یا قبر کو مرقد یعنی سونے کی جگہ بھی کہا ہے جیسے فرمایا وہ کہیں گے ہم پر افسوس کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اٹھا دیا (یس :۵۳) اور مرقد سے حشر اسی رنگ میں ہوگا جس طرح