مکتوب آسٹریلیا — Page 18
18 تین کروڑ سال سے خوابیدہ جراثیم حیات نو پاگئے ایک خبر کے مطابق تمیں ملین سالوں سے خوابیدہ (Dormant) چلے آنے والے جراثیم سائنس دانوں کی کوشش سے نئی زندگی پاگئے ہیں۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ میکسیکو اور ڈومینیکن ریپبلک (Maxico and Dominican Republic) میں کھدائی کے دوران بعض چٹانوں میں عنبر (Amber) کے درخت دبے پڑے ملے ہیں ان چٹانوں کی عمر چھپیں تا چالیس ملین سال خیال کی جاتی ہے۔سائنس دانوں نے عنبر کے ٹکڑے ان چٹانوں سے چن کر باہر نکال لئے۔ان کے نزدیک وہ ہیرے جواہرات سے بھی زیادہ قیمتی تھے کیونکہ ان کے اندر کیڑے مکوڑے، مینڈک اور دوسرا حیاتیاتی مادہ منجمد اور محفوظ حالت میں مل جاتا ہے جن کے معائنہ سے اس عرصے کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ جب وہ زمین پر رہا کرتے تھے۔یہ جاندار گویا ٹائم کیپسول ہیں جن کے اندر وقت کا اندازہ بتانے والی گھڑیاں بند ہیں۔بہر حال انہیں کیڑے مکوڑوں میں کچھ شہد کی مکھیاں بھی خوابیدہ اور بظاہر مردہ حالت میں ملیں۔ان مکھیوں کے پیٹ جب کھولے گئے تو ان کے اندر کچھ جراثیم بھی منجمد اور نیم خوابیدہ حالت میں پڑے مل گئے۔یہ حیران کن امر تھا کیونکہ نامیاتی جسموں Living) (Organisms کے لئے زندگی برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔بھوک پیاس، گرمی سردی ، کیمیائی اشیاء اور اینزائم (Enzymes) کے حملے دوسرے جراثیم کے حملے۔پھر آکسیجن کے ساتھ مل کر نئے مرکبات کی تشکیل اور توڑ پھوڑ ان کے اجسام کو قائم نہیں رہنے دیتے۔لیکن عجیب بات ہے کہ اللہ تعالیٰ