مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 17 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 17

17 کرنے کے لئے استغفار، کثرت نماز و دعا مستعدی اور صبر کی ضرورت ہے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۴۳۱-۴۳۲) قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسا مزا ہمیں عبادات ، خدمت دین اور حقوق العباد کی ادائیگی میں اس زندگی میں ملتا ہے ویسا ہی مزا ان پھلوں کا ہوگا جو ہمیں حیات اخروی میں ان اعمال کے بدلہ میں ملیں گے جب کہ ہمارے اعمال پھلوں کی صورت میں متمثل ہوں گے۔حضرت مصلح موعودؓ تفسیر کبیر جلد اول صفحہ نمبر ۲۵ پر سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۲۶ کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔کیونکہ جیسی ہماری نماز اور جیسا ہمارا روزہ ہوگا اسی قسم کے مزہ کا وہ پھل ہوگا جو ہمیں جنت میں ملے گا۔اگر ہم اپنے اعمال کو پوری دلجمعی اور شوق سے بجا نہیں لاتے تو ہم اپنی روحانی غذا کو جو ہمیں جنت میں ملنے والی ہے 66 دوسروں سے کم لذیذ بناتے ہیں۔“ (الفضل انٹر نیشنل 29۔8۔03)