مکتوب آسٹریلیا — Page 225
225 آسمانی بجلی گھروں کے قیام کی تجویز آسمان سے سورج کی گرمی کو زمین پر منعکس کر کے متعدد بڑے بڑے بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔یہ کوئی بہت دور کی بات نہیں آئندہ ہیں سالوں میں سکائی پاور سٹیشنوں کا قیام ممکن ہے۔امریکی ادارہ ناسا National Aeronautics and) (Space Administration نے امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی کو بتایا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خلا سے شمسی توانائی حاصل کرنے کے مسئلہ پر سنجیدگی سے دوبارہ غور کیا جائے۔آئندہ ہیں سالوں میں شمسی توانائی کے دو منصوبے کام شروع کر سکتے ہیں۔پہلے منصوبہ کا نام Sun Tower رکھا گیا ہے۔اس میں ایسا نظام قائم کیا جائے گا جس میں متعد دسیٹلائٹ خط استوا کے اوپر بارہ ہزار کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے گرد چکر لگائیں گے۔ہر سیٹلائٹ ۲۰۰ تا ۴۰۰ میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔(ایک میگاواٹ ایک ہزار کلوواٹ کا ہوتا ہے ) سٹیلائیٹ پر ایسی ڈسکیں لگی ہوں گی جو سورج کی گرمی کو زمین پر منعکس کریں گی جس کی طاقت سے بجلی گھر چلیں گے۔اس منصوبہ کے تحت دنیا بھر میں کہیں بھی پاورسٹیشن تعمیر کئے جاسکیں گے اور اس طرح امریکی ادارے جس ملک کو چاہیں گے بجلی مہیا کر سکیں گے۔دوسرے منصوبہ کا نام Solar Disk ہے۔اس کے تحت سیٹلائٹ بہت زیادہ اونچائی پر قائم کئے جائیں گے لیکن ان کا مقصد کسی خاص علاقے کو بجلی مہیا کرنے تک ہی محدود ہوگا۔اس کا ہر