مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 224 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 224

224 میں کوئی شک نہیں کہ تمام سچے علوم قرآن کے خادم ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اثر صحبت : لیکن صحبت میں بڑا شرف ہے۔اس کی تاثیر کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچاہی دیتی ہے۔کسی کے پاس اگر خوشبو ہو تو پاس والے کو بھی پہنچ ہی جاتی ہے۔اسی طرح پر صادقوں کی صحبت ایک روح صدق کی نفخ کر دیتی ہے۔میں سچ کہتا ہوں کہ گہری صحبت نبی اور صاحب نبی کو ایک کر دیتی ہے۔یہی وجہ ہے جو قرآن شریف میں كُونُوا مَعَ الصادقین (توبہ: ۱۱۹) فرمایا ہے اور اسلام کی خوبیوں میں سے یہ ایک بے نظیر خوبی ہے کہ ہر زمانہ میں ایسے صادق موجود رہتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد ۸ صفحه ۳۱۵) اللہ تعالیٰ کا جماعت احمدیہ پر یہ بہت بڑا انعام ہے کہ خلیفہ وقت کی ذات میں وہ صادق ہر وقت موجود رہتا ہے۔کہیں جسمانی صورت میں بھی اور کہیں ایم ٹی اے کے توسط سے اور آپ کے خطبات اور فرمودات اور نیکی کی باتیں ہر وقت ہمارے کانوں میں پہنچتی رہتی ہیں۔دوسروں کو یہ نعمت کہاں میسر ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔کسی نے کیا خوب کہا ہے: جمال ہم نشیں در من اثر کرد وگرنه من ہماں خاکم کہ ہستم یعنی اگر مجھ میں کوئی خوبی ہے تو یہ میرے ہم نشیں کی صحبت کا ہی اثر ہے ورنہ میں تو محض خاک ہی ہوں۔(الفضل انٹرنیشنل 10۔7۔96)