مکتوب آسٹریلیا — Page 186
186 آسٹریلیا میں دوگز زمین کے حصول میں دشواری مدنی کے قبرستانوں سے متکلمین کی ایسوسی ایشن نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری کاروائی نہ کی تو آئندہ دس سال بعد مرنے والوں کو قبر کی جگہ مہیا نہیں ہو سکے گی۔اکثر قبرستان آئندہ پانچ سال میں بھر جائیں گے اور قبروں کی قیمتیں ( زمین کی بجائے ) آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی۔اب بھی ایک قبر کی قیمت مختلف قبرستانوں میں ۱۳۰۰ اور ۳۵۰۰ ڈالر کے درمیان ہے قبریں بڑی مہنگی پڑ رہی ہیں ہر قبر کی حفاظت اور نگرانی پر ہر سال ۴۰ تا ۱۰اڈالرخرچ ہوتے ہیں جن میں افراط زر کی وجہ سے ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی کہ قبر کی جگہ کو فروخت کرنے کی بجائے پچیس یا پچاس سال کے لئے لیز (Lease) پر دیا جائے جیسا کہ بشمول اٹلی بعض ملکوں میں رواج ہے۔مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر قبروں کو ٹھیکہ پر دینے کی تجویز نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمینٹ میں زیر غور آئی جس پر بڑی گرما گرم بحث ہوئی۔ایک ممبر پارلیمینٹ نے کہا کہ Rest In Peace ( امن چین سے آرام کرو ) جو قبروں پر لکھے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ کم از کم مرنے کے بعد ہر ایک کو ہمیشہ کے لئے آرام کرنے کا حق حاصل ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد سونے والے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے اور اس کی جگہ کسی دوسرے کو الاٹ کر دی جائے ان کی تشویش بزبان شاعر یوں بیان کی جاسکتی ہے۔