مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 145 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 145

145 آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کی مسروقہ نسل کے لیڈر برنم برنم انتقال کر گئے مسٹر برنم برنم جو اپنی بھاری بھر کم سفید داڑھی کی وجہ سے ہر جگہ نمایاں نظر آیا کرتے تھے اور آسٹریلیا کے اصل باشندوں ایورجیز (Aborigines) کے لیڈر، مصنف، تاجر اورا یکٹر تھے اگست ۱۹۹۷ء میں عارضہ قلب سے انتقال کر گئے۔۱۹۸۹ء میں جب حضرت خلیفتہ اسیح الرابع ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آسٹریلیا کے دورہ پر تشریف لائے تھے۔تو یہ صاحب بھی مع اپنے ایک گروپ کے حضور سے ملاقات کیلئے آئے تھے وہ ایو جنیز کی اس نسل کے نمائندہ تھے جنہیں ”مسروقہ نسل“ (Stolen Generation) کہا جاتا ہے۔وہ ان ہزاروں بچوں میں سے ایک تھے جن کو حکومت نے ان کے والدین سے زبردستی چھین کر مختلف اداروں اور چرچوں کی کفالت میں دے دیا تھا، ان کا ماضی ان سے چھین لیا گیا۔انہیں عیسائی مذہب اور کلچرسکھایا گیا۔ان کے والدین اور قبیلوں سے ان کا تعلق منقطع کر دیا گیا اور ان پر طرح طرح کے ظلم روا ر کھے گئے۔برنم برنم ۱۹۳۶ء میں پیدا ہوئے۔ابھی پانچ ماہ کے تھے کہ گوروں نے زبر دستی ان کی والدہ کی گود سے انہیں چھین لیا۔پہلے تو دس سال کی عمر تک انہیں United Aboriginal Mission Home جو بو ماڈیری (Bomaderry) کے مقام پر تھا رکھا گیا اور پھر مزید چھ سال تک کمسی (Kemsey) کے