مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 138 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 138

138 زبان اپنی اپنی مزا اپنا اپنا خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کا ملکہ بھی خدا کی نعمت ہے۔جتنا جتنا کوئی زبان قال و حال سے خدا کی نعمتوں کی قدر کرتا ہے اتنا اتنا ہی وہ ترقی کرتی ہیں۔اور جتنا جتنا کوئی ناشکری و ناقدری سے انہیں بے کار چھوڑ دیتا ہے۔اتنا اتنا ہی وہ ضائع ہوتی چلی جاتی ہے جیسے فرمایا: اور (اس وقت کو بھی یاد کرو) جب تمہارے رب نے (انبیاء کے ذریعہ ) اعلان کیا تھا کہ (اے لوگو!) اگر تم شکر گزار بنے تو میں تمہیں اور بھی زیادہ دوں گا اور اگر تم نے ناشکری کی تو (یاد رکھو ) میرا عذاب یقیناً سخت ( ہوا کرتا ) ہے۔“ (ابراهیم : ۸) لہذا چکھنے کی قوت بھی اللہ کی نعمت ہے۔ایک ہی غذا کئی لوگ کھا رہے ہوتے ہیں لیکن مزہ اپنا اپنا ہوتا ہے۔لیکن اب سائنس دانوں نے تجربات سے معلوم کیا ہے کہ ہر زبان میں چکھنے کی استعداد بھی مختلف ہوتی ہے۔Yale یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کی پروفیسر لنڈا کہتی ہیں کہ زبانوں کی موٹی موٹی تین قسمیں ہیں۔ایک Non Taster نہ چکھنے والی دوسری اوسط چکھنے والی اور تیسری اعلیٰ چکھنے والی۔یہ تقسیم انہوں نے اس بناء پر کی ہے کہ ہر زبان پر چکھنے والے شگوفوں کی تعداد مختلف ہوتی جنہیں وہ Taste Buds کہتی ہیں۔انہوں نے یہ تجربات دو کیمیائی مرکبات کو زبانوں