مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 5 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 5

5 بعض اوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کو انسان خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ آگیا اور پھر صبح اس کا کوئی ہم رنگ آجاتا ہے۔بعض دفعہ اگر خواب میں کسی شخص کو دیکھیں تو مراداس کا بیٹی یا پوتا یا اس کی نسل میں سے کوئی شخص مراد ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔وو۔۔۔آپ لوگ ہمارے نبی کریم ﷺ سے زیادہ علم وفراست نہیں رکھتے۔صحیح بخاری کی حدیث دیکھو کہ جب آنحضرت ﷺ کو ایک ابریشم کے ٹکڑے پر حضرت عائشہ صدیقہ کی تصویر دکھائی گئی کہ تیرے نکاح میں آوے گی تو آپ نے ہرگز یہ دعویٰ نہ کیا کہ عائشہ سے درحقیقت عائشہ ہی مراد ہے۔بلکہ آپ نے فرمایا کہ اگر در حقیقت اس عائشہ کی صورت سے عائشہ ہی مراد ہے تو وہ مل ہی رہے گی ورنہ ممکن ہے کہ عائشہ سے مراد کوئی اور عورت ہو۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ابو جہل کے لئے مجھے بہشتی خوشئہ انگور دیا گیا مگر اس پیشگوئی کا مصداق عکرمہ نکلا۔جب تک خدا تعالیٰ نے خاص طور پر تمام مراتب کسی پیشگوئی کے آپ پر نہ کھولے تب تک آپ نے اس کی کسی شق خاص کا کبھی دعوی نہ کیا۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۴ صفحه۳۱۰) پیشگوئیوں کے جو اصول حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائے ہیں اب ان کی روشنی میں آپ کے ان الہامات و کشوف پر ایک نظر ڈالیں جو حضرت مرزا شریف احمد رضی اللہ عنہ کے بارہ میں ہیں۔( یہ مضمون تفصیل کا متقاضی ہے کہ کس طرح مندرجہ ذیل پیشگوئیاں جزوی طور پر خود آپ کی ذات میں پوری ہوئیں۔پھر آپ کے صاحبزادے حضرت مرزا منصور احمد مرحوم و مغفور کی ذات میں پوری ہوئیں اور ایک بار پھر بڑی شان سے آپ کے پوتے حضرت مرزا مسرور احمد اطال اللہ عمرہ وایدہ بروح القدس کی ذات میں پوری ہو رہی ہیں)۔(۱) جنوری ۱۹۰۷ ء رویا شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ