مکتوب آسٹریلیا — Page 84
84 حیوانی زندگی کا ارتقاء بھی دوسروں سے کچھ مختلف تھا۔چنانچہ ڈاکٹر لانگ کہتے ہیں کہ اس طرح کی شہادتیں مل رہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ زندگی کے آغاز میں آسٹریلیا ابتدائی ارتقاء کا مرکز رہا ہے اور یہیں سے ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی انواع ایک دوسرے سے علیحدہ ہوکر پھیلیں لہذا جولوگ زندگی کے آغاز وارتقاء میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو آسٹریلیا کے Fossils سے مفید معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل 6۔2۔98)