مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 69 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 69

69 (Biotech Drugs) کا ہے وہ سامنے آکھڑا ہوا ہے۔اس وقت دنیا میں ہزاروں اشخاص ایسے ہیں جو اس قابل ہیں کہ خطرناک نا قابل علاج بیماریاں پھیلانے والے جراثیم بناسکیں۔کوئی بھی دیوانہ دنیا میں تباہی مچاسکتا ہے اگر بے شمار لوگ مرنے سے بچ بھی جائیں تو زندگی کے معمولات کو ضرورز مروز برکر سکتے ہیں۔ایٹمی طاقت کی ترقی کے لئے جو تجربات کئے جاتے ہیں وہ بھی دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔مثلاً ایٹم کے ذرات کی رفتار اور طاقت بڑھانے کے لئے جو مشینیں Particle) (Accelerator استعمال کی جاتی ہیں۔ان کے ذریعے ایسے بلیک ہول کا وجود میں آنا بھی ممکن ہوسکتا ہے جو ارد گرد کی سب چیزوں کو اپنے اندر کھینچ کر تباہ کر دے۔قرآن کریم میں آیا ہے چنانچہ حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنی عظیم کتاب Revelation, Rationality) (Knowledge and Truth کے صفحات ۶۱۳ تا ۶۵۳ میں ان کا ذکر فرمایا ہے ان میں ایٹمی جنگ کے خطرات کا بھی ذکر ہے۔جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے خدا کی پیدائش میں تبدیلیاں لانے کا بھی اور ایڈز اور طاعون جیسی بیماریوں کا بھی۔اسی کتاب کے صفحہ ۷ ۴۸ پر خدا کی اس وعید کا بھی ذکر ہے کہ ہم انسانوں کو بدل کر زمین پر ایک اور مخلوق لانے پر بھی قادر ہیں چنانچہ خدا فرماتا ہے۔”ہم نے ہی ان انسانوں کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط بنائے ہیں اور جب ہم چاہیں گے ان کی صورتیں یکسر تبدیل کر دیں گے۔“ (الدھر: ۲۹) جب انسان خدا سے بغاوت کریں گے تو پھر اس انجام سے دو چار تو ہوں گے۔( الفضل انٹر نیشنل 2۔6۔03 )