مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 68 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 68

68 80 دنیا کو درپیش خطرات الہی نوشتوں کے مطابق دنیا اپنے آخری دور میں سے گزر رہی ہے جس کے بعد خاتمہ ہے یہ خاتمہ کیسے وقوع میں آئے گا۔اس کے بارہ میں سائنسدان مختلف اندازے لگاتے ہیں۔ایک اندازہ جو حال ہی میں برطانیہ کے آنریری ماہر فلکیات Martin Ress نے لگایا ہے وہ پیش خدمت ہے۔آپ کہتے ہیں کہ ایک صدی قبل دنیا کے تباہ ہونے کا امکان ایک فیصد تھا اب بڑھ کر ۵۰ فیصد ہو گیا ہے۔آج سب سے زیادہ خطرہ ایٹمی دہشت گردی (Neuclear Terrorism) سے ہے۔دوسرے نمبر پر بیماریوں کے پھیلنے سے ہے جو ایسے وائرس پیدا کریں جن میں جینیاتی تبدیلیاں مصنوعی طور پر کی گئی ہوں (Deadly Enginered Viruses) پھر فریب کارمشینیں (Rogue Mashienes) پھر سب سے بڑھ کر خلقت انسانی میں تبدیلیاں جن سے انسان کا کردار ہی بدل جائے اور کوئی اور ہی مخلوق زمین پر قبضہ کر کے انسان کی جگہ لے لے۔یہ خطرناک چیزیں بطور حادثہ بھی انسان کو پیش آسکتی ہیں اور عمداً بھی شرارت سے بنائی جاسکتی ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ ۲۰۲۰ ء تک کوئی دس لاکھ آدمی جرا ثیمی دہشت گردی Bio) (Terrorism سے ہلاک ہو جائیں۔ابھی ایک صدی پہلے تک ایٹمی خطرہ کے بارہ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔وہ خطرہ ابھی تک بدستور قائم ہے اور اس کے ساتھ دوسرا خطرہ جینیاتی تبدیلیوں (Genetic Engineering) اور ان خطرناک وائرسوں کو پھیلانے والی دواؤں