مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 418 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 418

418 manner۔(Ps103:1:MA26:26:lco11:24) And invoking God's favor upon another(Ge27:4-12,27-29۔Ps129:8) یعنی Bless “ کرنے کا مطلب ہے خدا کی نعمتوں اور فضلوں کی عطا۔اس میں خدا کے احسانات پر اس کا شکریہ ادا کرنا اور اس کی عبادت کرنا شامل ہے۔علاوہ ازیں اس کا مطلب کسی دوسرے کے لئے دعا کرنا ہے کہ خدا اس پر فضل فرمائے۔(Pocket Bible Dictionary-published by Meridian and world Bible publisher, USA, P-49) اگر پادری صاحبان ہم جنس شادیوں (Same-sex Marriages) کو مذکورہ بالا مفہوم میں Bless کرتے ہیں تو یہ خدا، مذہب اور بائبل کے ساتھ ایک نہایت گستاخانہ اور گھناؤنے مذاق سے کم نہیں۔اس کو اپنے چہرے کی سیاہی کو خدا کے چہرہ پر ملنے سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔گویا اس طرح کی شادیاں خدا کا نام لے کر اور اس کی اجازت سے کی جاتی ہیں۔اور خدا کی ایسی نعمتوں اور فضلوں میں متصور ہوتی ہیں جن پر خدا کا شکر اور اس کی تسبیح وتحمید کی جاتی ہے۔(نعوذ باللہ من هذه الخرافات) اس طرح کی خبریں قصر عیسائیت کے اندرونی توڑ پھوڑ کی مظہر ہیں۔لیکن ایسا ہونا مقدر تھا کیونکہ جب تک پرانی عمارت نہ گرائی جائے اس کی جگہ نئی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔قانون قدرت یہی ہے کہ جتنازیادہ خلا پیدا ہو گا اتنے ہی زور سے وہ جگہ پر کرنے کے لئے باہر سے جھگڑا چلیں گے۔یہ خلا کون پر کرے گا اس کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وو۔چونکہ ضرور تھا کہ خدا ایک عالمگیر مذہب یعنی اسلام دنیا میں قائم کرے اس لئے عیسائیت کا بگڑنا اسلام کے ظہور کے لئے بطور ایک علامت کے تھا۔“ لیکچر سیالکوٹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۵) ( الفضل انٹرنیشنل 28۔11۔96)