مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 419 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 419

419 پروفیسر پال ڈیویز (Paul Davies) سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہتعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنی معرکۃ الآراہ کتاب جو ہام عقل علم اور سچائی“ & Revelation Rationality Knowledge) (Truth کے علوم کا بحر بیکراں ہے ، میں بے شمار ماہرین علوم کے حوالے درج فرمائے ہیں اُن میں آسٹریلیا کے مشہور سائنس دان پروفیسر پال ڈیویز بھی شامل ہیں۔الہام پروفیسر صاحب موصوف ا۱۴۹ء میں لندن میں پیدا ہوئے اور ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں Mathematical Physics اور اس کے بعد Natural Philosophy کے پروفیسر بنے۔آپ ۰۲ سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں "The Edge of Infinity" اور The Mind of God" بہت مشہور ہیں۔سائنسی امور پر آپ دنیا کے بہترین لکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ کا خاص مضمون مذہب اور سائنس ہے۔آپ کو ساڑھے چودہ لاکھ ڈالر کی مالیت کا انعام Templeton Prize for Progress in Religion مل چکا ہے۔حضور ایدہ اللہ نے اپنی کتاب میں پروفیسر صاحب کی کتابوں سے دو بہت دلچسپ حوالے پیش فرمائے ہیں۔پروفیسر صاحب کا کہنا ہے کہ سائنس پر اسرار امور کی وجہ سے ہی ترقی کرتی ہے۔جب ہم ایک بات کو حل کرتے ہیں تو دوسری ہمارے سامنے آکھڑی ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی مضمون کو بہت عارفانہ طریق پر ان اشعار میں بیان فرمایا ہے: