مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 380 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 380

380 ذریعہ پانی لایا جاتا ہے۔مگر شہر سے جنوب مشرق کی طرف آٹھ سو گز یعنی نصف میل پر اور وہ بھی نیچے ڈھلوان کی طرف چشمہ ہے۔“ قاموس کتاب المقدس ترجمہ و تالیف ڈاکٹر جارج ای پوسٹ ایم ڈی )۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ بائبل بتاتی ہے حضرت مریم جب بیت اللحم گئیں تو انہیں ٹھہر نے کے لئے شہر میں جگہ نہ ملی پس وہ شہر سے باہر جا کر رہیں۔اور بائبل بتاتی ہے کہ وہ اس جگہ پر رہیں جہاں گڈریے اپنے جانور چریا کرتے تھے۔(انجیل لوقا باب ۲ آیت ۱۸) اور گڈریے اپنے جانور ہمیشہ شہر سے کچھ فاصلہ پر چرایا کرتے ہیں۔اسی وجہ سے لکھا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوا تو انہوں نے اسے کھلیان میں ڈالا۔پس شہر اور چشموں کے درمیان کسی جگہ پر جا کر وہ ٹھہر گئیں۔شاید انہیں یہ بھی خیال ہوگا کہ اگر میں شہر میں رہی تو لوگ شور ڈالیں گے کہ یہ کس کا بچہ ہے اس لئے بہتر ہے کہ شہر سے فاصلہ پر ڈیرہ لگا دیا جہاں سے پانی نزدیک تھا مگر بوجہ اجنبی جگہ ہونے کے انہیں اس کا علم نہیں تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے فرشتہ نے انہیں الہام بتا دیا کہ اس طرف چشمہ رہا ہے۔“ نیز فرماتے ہیں: ( تفسیر کبیر جلد پنجم سوره مریم آیت ۲۶ صفحه ۱۷۸) قرآن کریم بتاتا ہے کہ مسیح اس موسم میں پیدا ہوئے جس میں کھجور پھل دیتی ہے اور کھجور کے زیادہ پھل دینے کا زمانہ دسمبر نہیں ہوتا بلکہ جولائی اگست ہوتا ہے اور پھر جب ہم یہ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک چشمہ کا بھی پتہ بتایا جہاں وہ اپنے بچے کو نہلا سکتی تھیں اور اپنی بھی صفائی کر سکتی تھیں تو اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ جولائی اگست کا مہینہ تھا ورنہ سخت سردی کے موسم میں چشمہ کے پانی سے نہانا اور بچے کونسل دینا خصوصا ایک پہاڑ پر اور عرب کے شمال میں عقل کے بالکل خلاف تھا۔(تفسیر کبیر جلد پنجم صفحہ ۱۷۹)