مکتوب آسٹریلیا — Page 272
272 آپ جسمانی و ذہنی اعتبار سے کتنے پانی میں ہیں؟ یہ دور ہندسہ کا ہے جسے انگریزی میں Digital Age کہتے ہیں۔کوئی بھی چیز ہوا سے بالآخر ہندسوں میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔نظام کمپیوٹر کا ہو یا مواصلات کا ہر طرف ہند سے ہی چلتے ہیں اور تو اور اب تو انسانوں کی جسمانی و ذہنی صحت کو بھی ہندسوں کی زبان میں ادا کیا جانے لگا ہے۔بھرتی کرنے والے ادارے اب امیدوارں سے اس طرح کے کوائف طلب کرنے لگے ہیں۔عمر ، قد ، وزن، بلڈ پریشر ، عام حالات میں نبض کی رفتار، کولیسٹرول، عمر باعتبار صحت اور آئی کیو وغیرہ۔عمر باعتبار صحت نکالنے کے لئے جن امور کو فارمولے میں ڈھالا جاتا ہے ان میں بلڈ پر یشر کولیسٹرول، مشقت کے دوران نبض کی رفتار ، قد اور وزن کی نسبت ، ورزش یا سیر کی عادت، نشہ کی لت تمباکونوشی ، الکوحل کا استعمال اور کسی دوا کا مستقل استعمال وغیرہ ہیں۔عمر باعتبار صحت نکال کر اصل عمر سے موازنہ کر کے دیکھا جاتا ہے کہ صحت کا معیار اچھا ہے یا برا۔پندرہ سال کا بچہ ہیں سال کے جوان جتنا مضبوط ہوسکتا ہے۔اور کوئی ستر سال کا پچاس سال والے شخص جیسی ہمت وطاقت کا مالک بھی ہوسکتا ہے۔اسی طرح عمر باعتبار ذہانت بھی نکالی جاتی ہے جسے آئی کیو Intelligence) (Quotient کہا جاتا ہے۔آئی کیو معلوم کرنے کے لئے بہت سے ٹیسٹ بنائے گئے ہیں جن میں امیدوار کی عقل و فہم میں تیزی ، باریک بینی ، قوت فیصلہ، قائدانہ صلاحیت اور رجحانات کا جائزہ لیا جاتا