مکتوب آسٹریلیا — Page 270
270 ایٹمی کلاک آج کل دنیا کا معیاری وقت جی ایم ٹی بیٹی کلاکوں سے ماپا جاتا ہے۔یہ گھڑی جدید نیلم گھڑی سے صحت میں پیچھے ہوگی لیکن ان کا معیار بھی حیران کن ہے۔ایٹمی گھڑی کئی ہزار سال میں صرف ایک سیکنڈ کا فرق ڈالتی ہے۔سائنس دان کافی عرصہ سے اس تلاش میں رہے کہ وہ کوئی ایسا آلہ ایجاد کرسکیں جو بالکل صحیح وقت دے اور اس پر کشش ثقل ، جگہ ، حرکت ، ٹوٹ پھوٹ اور درجہ حرارت کا اثر نہ ہو۔یا بہت کم اثر ہو۔ان سب سوالوں کا جواب انہیں خود ایٹم کے اندر ہی مل گیا۔انہوں نے معلوم کیا کہ بعض عناصر (Elements) ایسے ہیں کہ ان میں سے جو لہریں خارج ہوتی ہیں وہ نہایت با قاعدہ اور منظم اور عین بر وقت ہوتی ہیں۔اگر ان لہروں کی تعداد کو ماپا جا سکے تو وقت کا صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔چنانچہ سیزیم (Cesium) ایک ایسا عنصر ہے کہ اس میں سے ایک سیکنڈ میں نو ارب سے کچھ زائد (19,192,631,770) لہریں خارج ہوتی ہیں۔چنانچہ لہروں کو گننے کے کاؤنٹر کے ذریعہ صحیح وقت معلوم کیا جاتا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 31۔7۔98)