مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 20 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 20

20 نباتات کو خوابیدہ (Dormant) زندگی پانی سے حیات نو پاتی ہے۔جیسے فرمایا اور ہم اس (پانی) کے ذریعہ سے مردہ ملک کو زندہ کرتے ہیں اسی طرح مرنے کے بعد نکلنا بھی ہوگا“ (الزخرف:۱۲) نیز فرمایا اللہ وہ ہے جو ہوائیں بھیجتا ہے جو بادل کو اٹھاتی ہیں۔پھر ہم اس کو ایک مردہ ملک کی طرف ہانک کر لے جاتے ہیں اور اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کی ویرانی کے بعد آباد کر دیتے ہیں۔اسی طرح موت کے بعد اٹھنے کا قانون مقرر ہے (فاطر :۱۰) (الفضل انٹرنیشنل)