مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 262 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 262

262 برطانیہ میں سائنس دانوں نے نو ہزار سال قبل فوت ہونے والے شخص کی زندہ اولاد کا سراغ لگالیا برطانیہ کے سائنس دانوں نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر وہ بڑے فخر وانبساط کا اظہار کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ قبل انہیں ایک ایسے شخص کے پتھرائے ہوئے جسم کا پورا ڈھانچہ ملا تھا جو نو ہزار سال قبل فوت ہوا تھا اس کا نام Cheddar Man رکھا گیا تھا۔سائنس دانوں نے اس کے ایک دانت کے گڑھے (Cavity) میں سے اس کا DNA حاصل کیا اور جاسوسی کے حیران کن طریقے استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا شخص ڈھونڈ نکالا جس کا DNA فوت شدہ شخص کے DNA سے Match کرتا تھا وہ شخص ۴۲ سالہ تاریخ کا استاد ہے اوراس کا نام Mr۔Adrian Targett ہے۔یہ دنیا کا قدیم ترین شجرہ نسب ہے ( ہمارے آدم سے تو پہلے کا ہے ) اور ہے بھی اس شخص کا جو تاریخ کا استاد ہے۔رائیٹر بحوالہ سڈنی مارننگ ہیرلڈ۔۱۰ مارچ ۱۹۹۷ء) سائنس دانوں کو واقعی جاسوسی کے اس عظیم کارنامہ پر خوش ہونے کا حق ہے۔مسٹر ٹارگیٹ کو