مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 242 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 242

242 آپ کے گھر میں سب سے زیادہ بکٹیریا کہاں پائے جاتے ہیں امریکہ کی University of Arizona نے تمہیں ہفتوں کی تحقیق کے بعد یہ معلوم کیا ہے کہ سب سے زیادہ بکٹیریا اس کپڑے میں ہوتے ہیں جس سے پلیٹیں دھونے کے بعد صاف کی جاتی ہیں۔اس کپڑے کو نچوڑنے سے جو پانی نکلا اس میں ٹائلٹ کی سیٹ کے مقابلہ میں دس لاکھ گنا زیادہ بکٹیر یا پائے گئے لہذا پلیٹوں کو دھونے کے بعد خود ہی سوکھنے دیں تو بہتر ہے۔کپڑے کی نمی میں جراثیم خوب پھلتے پھولتے ہیں جب کہ ٹائیلٹ کی سیٹ چکنی ہونے کی وجہ سے بکٹیریا کی افزائش کے لئے کم موزوں ہے لیکن پبلک ٹائیٹ کا استعمال پھر بھی احتیاط سے ہی ہونا چاہئے ، ہر طرح کے لوگ انہیں استعمال کرتے ہیں۔جو لوگ ڈش کلاتھ استعمال کرتے ہیں انہیں ہر ہفتہ کسی جراثیم کش پاؤڈر وغیرہ سے دھونا چاہئے۔جس تختہ پر سبزی، گوشت کاٹتے ہیں وہاں بھی جراثیم کافی موجود ہوتے ہیں۔گندے پانی سے اگائی ہوئی سبزیوں پر بھی کئی بیماریوں کے جراثیم ہوتے ہیں جو دھلنے سے صاف نہیں ہوتے لیکن پکانے کے دوران مرجاتے ہیں۔(الفضل انٹر نیشنل 4۔6۔99)