مکتوب آسٹریلیا — Page 236
236 کھچاؤ اور دباؤ کے حاملہ عورتوں اور ان کے ہونے والے بچوں پر بداثرات حال ہی میں ملبورن : آسٹریلیا میں ایک سائنس کا نفرنس منعقد ہوئی ہے اس میں Dr Miodrag Dodic نے بتایا کہ حاملہ بھیڑوں کے بچوں پر دوران حمل ان کے ماؤں کو جس کھچاؤ اور دباؤ ( Stress) سے گزرنا پڑا ہم نے اس کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے لئے تجربات کئے ہیں اس غرض کے لئے انہوں نے حاملہ بھیڑوں کو صرف دو روز کے لئے ان کو وہ ہارمون زیادہ مقدار میں دئے جو ان کا جسم Stress کے دوران پیدا کرتا ہے یعنی ان کو Stress Hormones کی نارمل سے زیادہ مقدار دی گئی۔پھر جب ان کے بچے جوان ہوئے تو ان کے معائنہ سے پتہ لگا کہ ان کو ہائی بلڈ پریشر کی تکلیف ہو گئی ہے جو ان بھیڑوں کو نہیں جن کی ماؤں کو دوران حمل فکر و تشویش کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔البتہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایسے بچوں پر لمبا عرصہ چلنے والے بداثرات کیا مرتب ہونگے۔ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ جس چیز کا علم ہم سب کو ہونا چاہئے وہ یہ ہے کہ عورتوں کے آغاز حمل کے تین مہینے بالخصوص اہم ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران بچہ کے تمام اعضاء بن رہے ہوتے ہیں اور اس کا وہ ماحول تیار ہورہا ہوتا ہے جس میں بچہ نے پرورش پانی ہوتی ہے لہذا اس عرصہ میں ماں پر