مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 213 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 213

213 یورپ اور شمالی امریکہ کے شب و روز۔رجحانات کے آئینہ میں یو این کے ادارہ اکنا مک کمیشن برائے یورپ نے ۵۶ ملکوں کے رجحانات پر مشتمل ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں سب سے زیادہ امریکہ میں ہوتی ہیں جہاں ہرسال فی لاکھ ۱۱۸ عورتیں اس کا نشانہ بنتی ہیں جب کہ اسی نسبت سے سویڈن میں ایسی عورتوں کی تعدا د ۴۳ ہے کینیڈا میں ۲۳ ہے اور فرانس میں ۱۷ ہے اس لئے کینیڈا باوجود امریکہ کے قریب کے عورتوں کے لئے اس کی نسبت کافی محفوظ ہے۔دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ باوجود یکہ سوئٹر لینڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں سے ہے وہاں صرف ۳۰ % لوگ اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔امریکہ میں قتل کی شرح ایک لاکھ پر ۴ ۱۲۶ ہے جو کہ یورپ اور کینیڈا کے مقابلہ میں پانچ گنا زیادہ ہے۔جہاں تک شرح پیدائش کا تعلق ہے سابق روس کی مسلمان ریاستوں ازبکستان، ترکمانستان اور کرگستان میں فی ہزار آبادی پر ۲۸ تا ۳۲ کے درمیان ہے جب کہ پین اور اٹلی کی کیتھولک آبادی میں اضافہ کی شرح اس سے تین گنا کم ہے۔( الفضل انٹر نیشنل 8۔3۔96)