مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 174 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 174

174 آسٹریلیا میں گزشتہ سال ۸۲۶۰ ملین ڈالرز کا جوا کھیلا گیا آسٹر یلیا میں جوا کھیلنے کی لت روز بروز ترقی پذیر ہے۔شاید ہی اتنا جوا دنیا بھر میں کہیں اور کھیلا جاتا ہو۔گزشتہ سال اس سے پہلے سال کے مقابلہ میں ۲۰۰ ، املین ڈالرز کا جواز یادہ کھیلا گیا۔ڈالر کی حقیقی قیمت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ دس سال میں اس سے پہلے دہا کہ کی نسبت دگنی رقم جوئے پر لگائی گئی۔گویا اس رقم میں ہر سال دس فیصد اضافہ ہورہا ہے۔جوئے پر لگنے والی رقم ۶۱۷ ڈالر فی کس سالانہ تھی۔آسٹریلیا کی ریاستوں کی حکومتوں کے بجٹ کی دس فیصد آمد جوا کھلانے والے اداروں سے ٹیکس کی صورت میں وصول ہوتی ہے۔یہ اتنی بڑی آمد ہے کہ حکومتیں جوئے کی روز افزوں ترقی میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں۔انہیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ اس جوئے کا عوام کی اخلاقی ، اقتصادی اور سماجی حالت پر کیا اثر پڑتا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 27۔9۔96)