مجالس عرفان — Page 73
ایک خاتون نے پوچھا آنحضور خاتم النبیین ہیں تو پھر آپ امام مہدی کو کیسے نبی مانتے ہیں ؟ حضور نے فرمایا۔قام انہیں نے اپنے بعد آنیوالے کی خود بشارت دی ہے یہ سوال تو پہلے بھی ہو چکا ہے کہ خاتم النبیین جب رسول اکرم ہیں تو پھر آپ کیسے امام مہدی کو نبی مانتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ آیت خاتم النبیین جس رسول پر نازل ہوئی جس کی شان میں نازل ہوئی، اگر وہ خود جس پر نازل ہو رہی ہے۔وہ پیشگوئی کرے کہ میرے بعد ایک نبی اللہ آئے گا اور مسلم کی حدیث چار مرتبہ آنے والے کو نبی اللہ کہے تو جن معنوں میں آنحضور ینی اللہ فرماتے ہیں ، ان معنوں میں مانے بغیر چارہ ہی نہیں۔اور یہ ماننا ضروری ہوگا کہ ان معنوں میں بنبی ماننا آیت خاتم النبیین کے منافی نہیں ہے۔دوسرا میں پہلے بھی بار بار ذکر کر چکا ہوں کہ امام مہدی کا آپ کا تصور بھی نبی والا ہی ہے۔اسلئے نبی نام سے بلانے سے کیا فرق پڑ جاتا ہے۔اپنے عقیدے کو کھنگالیں یہ معلوم کریں پہلے اچھی طرح کہ جس امام مہدی کی آپ منتظر ہیں۔اس میں یہ دو صفات نبیوں والی ہوں گی یا نہیں۔یعنی خدا اس کو الہاما کھڑا کرے اور اس کا ماننا ضروری قرار دے دیا ہو۔قرآن مجید پڑھ ہیں نیوں کے سوا کسی کا ماننا انسانوں میں سے ضروری نہیں ہے دیکھ لیجئے فرشتوں پر ایمان ضروری ہے۔خدا کے بعد کتابوں پر ایمان ضروری ہے انسانوں میں سے