مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 119 of 142

مجالس عرفان — Page 119

114 میں کی ہوں اس کو جائز نہیں سمجھتی۔ایک بہن نے کہا لیکن وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ تم بھی اپنے بزرگوں کے نام پر چندے وغیرہ دیتے ہو۔فرمایا یہ تو نا جائز نہیں ہے۔وہ بھی اسے سکتے ہیں کبھی بزرگ کی طرف سے کسی کو صدقہ دنیا یہ سنت سے ثابت ہے اگر وہ آپ کو صدقو بیجھتے ہیں تو آپ شکریہ کے ساتھ واپس بھیج دیں کہ ہمیں صدق نہیں چاہیئے۔اس کے بعد محفل قرآن میں جانے کا ایک بہن کی طرف سے ایک بار پھر سوال اٹھایا تو حضور نے فرمایا۔قرآن شریف کی محفل کا غلط استعمال جہاں ہو رہا ہو وہاں نہیں جانا چاہیئے۔جہاں تک قرآن کریم ختم کروانے کا تعلق ہے اس کی سنت نبوی سے کوئی سند ثابت نہیں ہے بعض ایک رسم ہے۔جس کا قرآن کریم سے ساری عمر کوئی تعلق نہیں رہا ، تا قرنہیں کرتے نہیں اور نہ ہی مکمل کرتے ہیں اور مردہ کو قرآن نجتے ہیں۔جس کو آپ بھی نہیں پڑھنا آتا تو اس کی خاطر بخشوانا بھی ثابت نہیں ہے۔ایسی عورتوں سے کہیں سنت سے جو چیز ثابت نہیں وہ ہمارا دین نہیں ہے ضمنا یہ سوال بھی پیش ہوا کہ ایسی صورت میں بعض غیر از جماعت خواتین اعتراض کرتی ہیں کہ آپ پارٹیوں وغیرہ میں آجاتی ہیں، قرآن خوانی کی محفل میں کیوں نہیں آئیں ؟ فرمایا کسی بھی محفل میں جانے کی اجازت ہے لیکن محفل میں دین کو بگاڑنے کی اجازت نہیں ہے۔آپ ان کو یہ کہیں کہ محفل کی اجازت ہے جھیلیں اُس وقت بھی لگتی تھیں اب بھی لگتی ہیں۔البتہ محفل میں دین کی باتیں کرنے کی اجازت ہے۔دین کو بگاڑنے کی اجازت نہیں۔قرآن کو محض رسم کے طور پر چین رنگ میں تم پڑھ رہی ہو سنت نیوئی سے کیونکہ ثابت نہیں ہے اس لئے ہمارے نزدیک یہ دین کو بگاڑنے کے مترادف۔ہے۔