مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 142

مجالس عرفان — Page 101

ہے جتنا حسن اس میں پیدا ہوتا چلا جائے آتا وہ اس کے دل کے قریب ہو جاتا کیونکہ اس کو بھی مامتنا ہوتی ہے جس طرح بچھی ماں بچھے کے اندر ہزار خرابیاں بھی ہوں اگر سچا پیار ہو گا اس سے تو ایک بھی خوبی کی بات ہو تو وہ اُچھالتی پھرے گی۔آج میرے بچے نے یہ کیا۔آج میرے بچے نے یہ کیک دشمن کی مبرائیاں تو الگ رہیں جو شریکے کے لوگ ہوتے ہیں جن سے دشمنی اور نفرت ہوتی ہے۔ان کی خوبیاں بھی بُری لگنے لگ جاتی ہیں۔تو یہ تو حال ہو چکا ہے اور یہ حال ہمیشہ اس وقت ہوا کرتا ہے جب خدا کسی کو بھیجتا ہے۔ایک مسلم تاریخ پہلی آرہی ہے۔ہیں حضرت امام مہدی نے اگر یہ نہیں ہیں تو آئندہ آتا ہے۔آئندہ کے لئے تو اپنا تصور ٹھیک کرلیں۔ورنہ آپ اس کو بھی Miss کر دیں گی۔یہ تو گیا ہاتھ سے۔آنے والا بھی چلا جائے گا۔کیونکہ اس وقت بھی اس سے یہی سلوک ہوگا۔اس نے دعوی یہی کرنا ہے کہ مجھے خدا نے بنایا ہے مجھے الہام ہوا ہے۔اللہ نے کہا ہے میں تجھے کھڑا کرتا ہوں۔اور علماء کی طرف آپ دیکھیں گی وہ کہیں گے جھوٹا ، وحی بند، کسی کو خدا نہیں بنا سکتاکہ وہ کہے گا دیکھو میں خدا کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ بیٹھا ہوں ، میں تم میں سب سے زیادہ ہر دلعزیز تھا ، آج ساری دنیا مجھے گالیاں دے رہی ہے ، ساری دنیا مخالفت کر رہی ہے ، پھر بھی میں اس رشتے پر چل رہا ہوں ، میرے جاننے والے اس رستے پر چل رہے ہیں، نیکیاں کر رہے ہیں، ماریں کھا رہے ہیں۔علماء کہیں گے بالکل جھوٹا، یہ جھوٹ کی علامت ہے ، سچ کی علامت نہیں ہے۔تو آپ اس وقت کیا فیصلہ کریں گی۔آتا تو اس نے اسی طرح ہے تو اس لئے آپ اپنا تصور درست کریں۔