مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 55 of 142

مجالس عرفان — Page 55

میں۔ان سے سوال ہوا کہ بتاؤ جماعت احمدیہ کے خلاف جو اتنے Measures لئے گئے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلا ؟ وہ جواب دیتے ہیں کہ نتیجہ یہ نکلا ہے ، ہماری Finding یہ ہے ہی رہ سے لے کر اب تک تبلیغ کے ذریعے 19 ان کی تعداد میں دس فیصدی اضافہ ہو چکا ہے۔یہ ہے وہ نشان جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسیحیت کے نشان سے موسوم کرتے ہیں۔انصاف کو اگر آپ چھوڑ کر باتیں کریں گے تو سارا نظام کائنات در ہم یہ ہم ہو جائے گا ؛ سارا مذہبی نظام الٹ پلٹ ہو جائے گا۔اسلام مذہبی آزادی کا سب سے بڑا علمبرار ہے انسان کا یہ بنیادی حق ہے کہ جو وہ کیسے کہ میرا مذہب ہے۔وہی اس کا مذہب ہے۔آپ اس کو حق دیں کہ وہ اپنے مذہب کا نام نخود رکھے اور دوسرے کو حق نہیں ہے کہ وہ اس کے مذہب کا نام تبدیل کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ہٹ کر اگر کوئی کرنا چاہے تو اس کی مرضی ہے۔جس سنت کا ہمیں علم ہے وہ میں آپ کو سنا دیتا ہوں۔دو مواقع ایسے ہیں جو بڑے قطعی ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کے لئے ایک راہنمائی فرما دی۔ایک موقع تھا غزوہ ہو ر ہا تھا۔ایک مسلمان صحابی نے بڑی مشکل سے ایک کافر پہلوان کو لتاڑا جو قابو نہیں آتا تھا اور بڑا نامور پہلوان تھا۔جب اس کو قتل کرنے لگا تو اس نے کہا میں مسلمان ہوتا ہوں۔اس لئے مجھے چھوڑ دو۔اس نے کہا جھوٹ بولتے ہو۔مرنے کا وقت آیا ہے تو جان بچانے کی خاطر ایسی کی تیسی تمہاری اور اس کو ذبح کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر بڑے فخر اور