مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 42 of 142

مجالس عرفان — Page 42

۴۲۲ اس میں کوئی دفن ہو گا۔مراد صرف اتنی تھی کہ اس کا انجام میرا انجام ہو گا، اگر تم گستاخی کہ دو گے تو میری گستاخی کرو گے یہ کلام ہے رسول اکرم کا اسی عربت اور شان سے اس کا ترجمہ کریں تو پھر مفہوم سمجھ آتا ہے۔اگر زور دیا ہے کہ ظاہری معنی کرتا ہے تو پھر وہی تمسخرز والی بات نکلے گی۔ظاہری معنے کر کے دیکھ لیجئے نتیجہ یہ نکلے گا کہ جب بھی امام آئے گا آپ پہلے انتظار کریں گی۔آپ کہیں گی مرنے کے بعد فیصلہ کریں گے تم پہلے مروہ گلے سے اتر و قبر میں دفن ہو تب ہم مانیں گی اور پھر اس کو جس کو جھوٹا کہ کہ آپ نے مرنے دیا، کون ہوتا ہے جو اس کو جا کہ وہاں دفنانے کی جرات کر سکے۔ویسے ہی کسی کو توفیق نہیں ہوتی۔حضرت صاحب نے اگلا سوال جو چٹ پر لکھا ہوا تھا۔پڑھا ایک بغیر احمدی بہن سوال کرتی ہیں کہ اگر ان کا شوہر احمدی نہ بننا چاہے اور وہ خود احمدیت میں شامل ہونا چاہیں تو کیا کریں ؟ حضور ایدہ الودود نے فرمایا۔مولویوں کے بعض ظالمانہ فتوے جماعت احمدیہ کا تو فقہی اس سلسلے میں بڑا واضح ہے کہ اسلامی نکاح آتنا کچھا نہیں ہوتا کہ ان باتوں سے ٹوٹ جائے۔یہ تو اسلام کے نکاح کے مفہوم کو نہیں سمجھتے وہ فتوے دیتے ہیں کہ فرقہ بدلا تو نکاح ٹوٹا اور فلاں بات کردی تو نکاح ٹوٹ گیا۔یہاں تک کہ سپین کی مسجد سے واپسی پر لاہور میں جو ہلٹن میں ہم نے دعوت دی تھی میرا خطاب تھا، وہاں جو غیر احمدی بیچارے گئے ان کے متعلق اخباروں میں چھپ گیا کہ ان سب کے نکاح ٹوٹ گئے ہیں، دوبارہ