مجالس عرفان — Page 20
- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور فضیلت اس لئے جماعت احمدیہ کے نزدیک خاتمیت کے معنی تین معنوں میں یہ بات بنے گی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت آخری ہے ، آپ کی سنت آخری ہے ، آپ کا قول قیامت تک سند بنارہے گا۔کوئی اس سے انحراف نہیں کر سکتا۔اُمت محمدیہ میں اطاعت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نتیجے میں درجہ بدرجہ تمام انعامات کھلتے ہیں۔اس شرط کے ساتھ کہ مطیع ہو۔اگر کم مطیع ہو گا تو کم انعام ملے گا، اگر زیادہ ہو گا تو زیادہ ملے گا اور انتہائی اطاعت کے نتیجے میں نبوت بھی منع نہیں ہے۔یہ ہے ہما را دعوی اس کے نبوت ہیں ہم ایک اور آیت پیش کرتے ہیں جو قرآن کریم میں بالکل مضمون کو کھول دیتی ہے۔سورۃ النساء کی وہ آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَتِكَ مَعَ الَّذِينَ الْعَمَ اللهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقين والشهد او و الصالحين وَحَسُنَ أو ليك رفيقاً (النساء -۔)) ایک حیرت انگیز انقلابی اعلان ہے۔فرماتا ہے۔آج کے بعد جو بھی اللہ کی اور اس رسول یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا۔باقی سارے رسول اطاعت کے معاملے میں کٹ گئے۔ہمیشہ کے لئے ان سے آزادی دلادی۔اس آیت میں اب کے بعد قانون یہ ہے کہ جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذین انعم الله عَلَيْهِمْ۔یہاں أُولَئِكَ حصر کا صیغہ ہے اب صرف یہی لوگ ہوں گے جو انعام پانے والوں میں شمار کئے جائیں گئے۔ایک بھی باہر نہیں ہے۔اور کسی اطاعت کے نتیجے میں انعام نہیں مل سکتا۔حضرت محمد مصطفی کی اطاعت باقی