مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 139 of 142

مجالس عرفان — Page 139

۱۳۹ اس کا اُسے ثواب ملے گا تو یہ لغو بات ہے۔ایک آدمی خود تو ساری عمر چندہ نہ دیا ہو۔اور اس کا بچہ مخلص بن جائے اور کہے میں اپنے باپ کے چندے پورے کروں گا تو وہ اسی بچہ کے نام لیں گے اس کے نادہند نبرگ کے نام نہیں گئیں گے تو جواز اس بات کا ہے کہ کسی سے جونیکی ثابت ہو خصوصاً جو منفعت بخش نیکی سو اس کو آگے جاری رکھنا جائز ہے اور اس کا ثواب بھی مل جاتا ہے۔کراچی کی ایک غیر از جماعت نے یہ سوال کیا کہ آپ کسی طرح کہہ سکتے ہیں کہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے والے سارے جنتی ہیں ؟ حضور نے فرمایا در تدا کے سوا کوئی بھی کسی کو جنتی نہیں بناسکتا یہ امر واقعہ ہے کہ ہر چیز میں غلو نقصان پہنچاتا ہے۔اگر ہم یہ عقیدہ بنائیںکہ بہشتی مقبر میں مدفون ہر آدمی جنتی ہو گا تو عملاً یہ عقیدہ بن جائے گا کہ مجلس کار پرداز جو Certificate جاری کرتی ہے وہ گویا جنت کا پڑا نہ ہوتا ہے۔یہ بات درست نہیں ہے ہم اس پر ہر گز یقین نہیں رکھتے بہشتی مقبرہ اصل وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آسمان پر قائم کیا جارہا ہے۔تاہم حضرت مسیح موجود ( آپ پر سلامتی ہوں کے نظام وصیت میں جو شخص پورے اخلاص سے شامل ہوتا ہے اور اخلاص کے ساتھ اس پر قائم رہتا ہے اور دمیت کی شرائط کو پورا کرتا ہے۔ایسے لوگوں کے متعلق ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ ان کے متعلق یہ خوشخبری ہے کہ وہ جنتی ہیں۔وہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہونے سے محروم بھی رہ جائیں گے تب بھی جنتی ہوں گے۔لیکن اگر کوئی شخص بظاہر اس قربانی کی روح کے ساتھ آگے آتا ہے اور