مجالس عرفان — Page 96
44 والوں کے سپر د بعض دفعہ اللہ یہ کام بھی کرتا ہے کہ قوم کی حالت کو اس پر کھول کر بیان کرے۔اس طرح اس پر بھی کرنے سے یہ جھوٹا کیسے ہو جائے گا۔اگر مامور من اللہ ہے ہی نہیں اللہ نے نہیں بھیجا تو پھر چھوڑیں اس کے قصوں کو۔پھر جو لکھتا ہے اپنے گھر میں لکھتا رہے۔پھر آپ کو اس سے کیا عرض ہے۔تو اصولی فیصلے پہلے کریں پھر آپ کو ان باتوں کی سمجھ آئے گی۔حضور نے فرمایا ایک خاتون نے جنرل سوال کیا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میں نے احمدی خواتین دیکھی ہیں۔میں نے محسوس کیا ہے کہ ان کے اخلاق عموماً اچھے ہیں اور پابند شریعت بھی معلوم ہوتی ہیں۔تو پھر یہ اتنا اختلاف کیوں ہے اور مجھے یہ بتائیں۔کہ آپ کے اور ہمارے درمیان اتنا اختلاف کیوں ہے کہ اتنی بڑی خلیج پیچ میں کھڑی کردی گئی ؟ احمدیوں اور غیر احمدیوں میں بنیادی اختلاف اس کا جواب رو تمین طریق سے دیا جاسکتا ہے۔پہلا یہ کہ جس امام کی آپ منتظر ہیں، ہم یہ کہتے ہیں کہ وہ آچکا ہے اور سب سے بڑا اختلاف یہ ہی شخص کا ہوا کرتا ہے۔قوم کسی آنے والے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے اور کوئی آنے والا آجاتا ہے اور اعلان کر دیتا ہے کہ میں آگیا ہوں۔قوم کی اکثریت اس کو پہچان نہیں سکتی۔وہ کہتے ہیں جھوٹا ہے، فرضی باتیں کر رہا ہے، ہم تو اس شان کا آدمی سوچ رہے تھے ، یہ تو عام سا انسان نکلا ہے ، ہم تو سوچ رہے تھے اس میں غیر معمولی طاقتیں ہوں گی، یہ تو عام بندوں جیسا کوئی بندہ ہے۔اس لئے