محضرنامہ

by Other Authors

Page 5 of 195

محضرنامہ — Page 5

ج :- اگر جماعت احمدیہ کو بالخصوص زیر نظر رکھنے کی وجہ حالیہ فسادات ہیں تو اس دلیل کی رُو سے پاکستان میں اب تک جتنے بھی فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔یا امکانا ہو سکتے ہیں۔ان سب کے بارہ میں بھی اسی پہلو سے غور کرنا ضروری اور مناسب ہوگا۔۔دنیا کی دیگر اسمبلیوں کو بھی یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ بعض مسلمان فرقوں کو اُن کے بعض عقائد کی رو سے غیرمسلم قرار دے دیں۔مثلاً ہندوستان کی قومی اسمبلی کا حق تسلیم کر نا پڑے گا کہ مسلمان فرقوں کو یکے بعد دیگر سے اُن فتاوی کی بناء پر جو ان کے خلاف دیئے گئے غیر مسلم قرار دے کر ہندوستان کی غیر مسلم اکثریت میں جذب کرے۔(یاد رہے کہ اکثر ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں) :- اسی طرح عیسائی حکومتیں اپنی عددی اکثریت کے حق کو استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کرنے کی مجاز بھی ہوں گی کہ مسلمانوں کو اقلیت قرار دے کر شہری حقوق سے محروم کر دیں۔یادر ہے کہ اس وقت پاکستان میں عیسائی یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ انہیں شہری حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے (دیکھیئے پریس ریلیز جوشوا افضل الدین تتمہ مسلم ظاہر ہے کہ مندرجہ بالا صورتیں عقلاً قابل قبول نہیں ہو سکتیں اور شمول پاکستان دنیا کے مختلف ممالک میں ان گنت فسادات اور خرابیوں کی راہ کھولنے کا موجب ہو جائیں گی۔قومی اہلی اور مذہبی امور پرفیصلہ کی اہمیت کوئی قومی اسمبلی اس لئے بھی ایسے سوالات پر بحث کی مجاز فرار نہیں دی جا سکتی کہ کسی بھی قومی اسمبلی کے ممبران کے بارے میں یہ ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ وہ مذہبی امور پر فیصلے کے اہل بھی ہیں کہ نہیں ؟ دنیا کی اکثر اسمبلیوں کے ممبران سیاسی منشور لے کر رائے دہندگان کے پاس جاتے ہیں اور ان کا انتخاب سیاسی اہمیت کی بناء پر ہی کیا جاتا ہے۔خود پاکستان میں بھی ممبران اسمبلی کی بھاری اکثریت سیاسی منشور کی بناء پر اور علماء کے فتویٰ کے علی الرغم منتخب کی گئی۔