محضرنامہ

by Other Authors

Page 76 of 195

محضرنامہ — Page 76

។ " ایک کامل انسان اور سید الرسل کہ جس سا کوئی پیدا نہ ہوا اور نہ ہوگا ، دنیا کی ہدایت کے لئے آیا اور دنیا کے لئے اس روشن کتاب کو لایا جس کی نظر کسی آنکھ نے نہیں دیکھی ؟ (براہین احمدید) " چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پاک باطنی اور انشراح صدری و عصمت و حیاء و صدق و صفا و توکل و وفا و عشق الہی کے تمام لوازم میں سب انبیاء سے بڑھ کر اور سب سے فضل و اعلیٰ و اکمل و ارفع و اعلی واصفی تھے اس لئے خدائے جل شانہ نے ان کو عطر کمالاتِ خاضہ سے سب سے زیادہ معطر کیا اور وہ سینہ و دل جو تمام اولین و آخرین کے سینہ و دل سے فراخ تر و پاک تر و معصوم تر و روشن تر و عاشق تر تھا وہ اسی لائق ٹھہرا کہ اس پر ایسی الہی وی نازل ہو کہ جو تمام اولین و آخرین کی وجیوں سے اقوای و اکمل و ارفع و تم ہوکر صفات الہیہ کے دکھلانے کے لئے ایک نہایت صاف اور کشادہ اور وسیع آئینہ ہوا سرمه چشم آرید صفحه ۲۳ ۲۴ حاشیه ) وہ انسان جس نے اپنی ذات سے ، اپنی صفات سے، اپنے افعال سے، اپنے اعمال را اپنے روحانی اور پاک قومی کے پر زور دریا سے کمال نام کا نمونہ علماً وعملاً وصدقا و ثباتاً دکھلایا اور انسان کا مل کہلایا۔وہ انسان جوسب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے رُوحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر النبييض جناب محمد مصطفے صلی الله علیہ وسلم ہیں۔اسے پیارے خدا اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتداء دنیا سے تونے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اگر یہ عظیم الشان نبی دنیا میں نہ آتا تو پھر جس قدر چھوٹے چھوٹے نبی دُنیا میں آئے جیسا کہ