محضرنامہ

by Other Authors

Page 98 of 195

محضرنامہ — Page 98

۹۸ کئے جائیں گے یعنی اِس اُمت کا نبی نہی کے ساتھ۔صدیق صدیق کے ساتھ۔شہید شہید کے ساتھ۔صالح ، صالح کے ساتھ۔اسی طرح مسلمانوں کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے :- بنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ ايْتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ) ( الاعران ع ) اے بنی آدم ! اگر تمہارے پاس میرے رسول آئیں جو میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائیں تو جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہوئے ان کی باتوں پر کان دھریں گے اور اصلاح کے طریق کو اختیار کریں گے ان کو آئندہ کسی قسم کا خون نہ ہوگا اور نہ ہی گزشتہ غلطیوں پر انہیں کسی قسم کا غم ہو گا۔اس آیت میں صاف بتایا گیا ہے کہ امت محمدیہ میں رسول آتے رہیں گے۔اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔وَإِذَ الرُّسُلُ التَتْ۔( المرسلت ع ) اور جب رسول ایک وقت مقررہ پر لائے جائیں گے۔یعنی آخری زمانہ میں اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو بروزی رنگ میں دوبارہ ظاہر کرے گا شیعہ لوگ اسی سے استدلال کرتے ہیں کہ امام مہدی کے زمانہ میں تمام رسول لائے جائیں گے اور وہ ان کی اتباع کریں گے۔چنانچہ تفسیر قمی“ میں لکھا ہے :۔مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا مِنْ لَدُنْ أَدَمَ إِلَّا وَيَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا فَيَنْصُرُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ( تفسیر القمی صفحه ۲۳ ) اللہ تعالیٰ نے آدم سے لے کر آخر تک جتنے نبی بھیجے ہیں وہ ضرور دنیا میں واپس آئیں گے