محضرنامہ — Page 161
141 انشاء اللہ آپ دیکھ لیں گے اور وقرتح ثابتے کر دے گا کہ ہر احمد یھ اپنے اس دعوی میں سچا ہے کہ سے در گوئے تو اگر سر عشق را زنند اول گے کہ لاف تعشق زند کنم ہارتے اے میرے پیارے رسوا ھے ! اگر تیرے کوچہ میں عشاق کا سر قلم کرنے کا ہی دستور جاری ہوتو وہ پہلا شخص جو نعرۂ عشق بلند کرے گا وہ میں ہوں گا ایں (مبارک محمود رام کی نمبر برانڈرتھ روڈ لاہور ) ہوں گا !! (۲) ایک اور نهایت ظالمانہ اور مفت بانه الزام یہ عام کیا گیاہے کہ بانی اسلسلہ احمدیہ اور آپ کے ماننے والوں نے (معاذ اللہ ) قرآن مجید میں لفظی اور معنوی تحریف کی ہے حالانکہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور آپ کی جماعت ہی وہ واحد جماعت ہے جس کا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید کی کوئی آیت یا اس کا کوئی لفظ منسوخ نہیں ہو سکتا اور نہ اُسے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور قرآن شریف ہمیشہ کے لئے محفوظ کتاب ہے۔افسوس ہے کہ فی زمانہ بعض علماء نے محض اشتعال انگیزی کی خاطر جماعت احمدیہ پر تحریف کا الزام لگایا اور سلسلہ احمدیہ کی بعض کتب سے سو کتابت کے نتیجہ میں غلط طبع ہونے والی بعض آیات پیشیں کر کے یہ ثابت کرنے کی ناپسندیدہ کوشش کی کہ (نعوذ باللہ) جماعت احمدیہ قرآن کریم میں تحریف کی مرتکب ہوئی ہے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ جس قسم کے سہو کتابت کو پیش کر کے تحریف کا الزام لگایا جاتا ہے وہ قریباً ہر صنف کی کتابوں میں موجود ہے۔سلسلہ احمدیہ کے آرگن "الفضل کی مختلف اشاعتوں میں مندرجہ ذیل علماء کی شائع کردہ کتابوں سے ایسے نمونے پیش کئے جاچکے ہیں جن میں قرآن کریم کی آیات سہو کتابت سے غلط طور پر شائع ہوگئی ہیں۔ا - سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری خطبات امیر شریعیت مطبوعہ مکتبہ تبصرہ لاہور)