محضرنامہ — Page 158
10 A یہ اعلان عام فرما رہے ہیں کہ درحقیقت یہ لوگ اسلام سے بیزار ہی نہیں بلکہ یقینا اسلام کے غدار ہیں ملاحظہ فرمایئے۔اللہ کے قانون کی پہچان سے بے زار اسلام اور ایمان اور احسان سے بے زار ناموس پیمبر کے نگہبان سے بے زار۔کافر سے موالات مسلمان سے بے زار اس پر ہے یہ دعوامی کہ ہیں اسلام کے احرار اقتدار کہاں کے یہ ہیں اسلام کے غدار پنجاب کے احرار اسلام کے غدار بیگا نہ یہ بد بخت ہیں تہذیب عرب سے ڈرتے نہیں اللہ تعالیٰ کے غضب سے مل جائے حکومت کی وزارت کیسی ڈھا ہے سرکارِ مدینہ سے نہیں ان کو سروکار پنجاب کے احرار اسلام کے غدار (زمیندار ۲۱ اکتوبر ۶۱۹۴۵ مت) پھر مولانا مودودی صاحب مولوی ظفر علی خان صاحب کی ایک گونا تائید کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔" اس کارروائی سے دو باتیں میرے سامنے بالکل عیاں ہوگئیں ایک یہ کہ احرار کے سامنے اصل سوال تحفظ ختم نبوت کا نہیں ہے بلکہ نام اور سہرے کا ہے۔اور یہ لوگ مسلمانوں کے جان و مال کو اپنی اغراض کے لئے جوئے کے داؤں پر لگا دینا چاہتے ہیں۔دوسرے یہ کہ رات کو بالاتفاق ایک قرار داد طے کرنے کے بعد چند آدمیوں نے الگ بیٹھ کر ساز با زکیا ہے اور ایک دوسرا ریزولیوشن بطور خو دلکھ لائے ہیں۔۔۔۔۔