محضرنامہ

by Other Authors

Page 142 of 195

محضرنامہ — Page 142

آج تک اس عظیم جہاد میں مصروف ہیں اور آئے دن نئے محاذوں پر عیسائیت کو شکست فاش دے رہے ہیں۔اسلام کے یہ دیوانے دنیا کے کونے کونے میں عیسائیت سے برسر پیکار ہیں اور کیا یورپ اور کیا امریکہ اور کیا افریقہ کا تاریک براعظم، ہر میدان کارزار میں کلیسیا جن کے عملوں سے لرزاں ہے اور عیسائی دنیا رشتہ براندام نظر آتی ہے جن کے لبوں کی منیش سے صلیب ٹوٹتی ہے اور جین کے قدموں کی چاپ عیسائیت کے لئے پسپائی کا پیغام ہے۔افسوس صد افسوس ! کہ اسلام کے اس بطل طبیل اور اس فتح نصیب جرنیل پر بھی بعض ظالم زبانیں طعن وتشنیع کے یہ چر کے لگاتی ہیں کہ وہ نعوذ باللہ عیسائی حکومتوں کا آلہ کار تھا۔ہم اس بارہ میں صرف اتنا کہ کہ یہ عمل اپنے علیم خبیر اور نور خدا پر چھوڑتے ہیں کہ معاملہ اسے مظفر ، تجھ پر سلام۔نیر مقام حاسدوں کی طعن وتشنیع سے بہت بلند ہے۔اسے محمد عربی صل للہ علیہ وسلم کے نور سے منور چودھویں صدی کے چاند ! حاسدوں کے تھوک تیری رفیع الشان کائنات کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔